بحرین ، قطری شہریوں کوویزے کے اجراء پر پابندی عائد

 
0
480

منامہ،نومبر01(ٹی این ایس) : بحرین نے ملکی امن و استحکام کی خاطر قطری شہریوں کو ویزے کے اجراء پر پابندی عائدکردی۔بحرین کے نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک کے دروازے سیاحوں کے لئے کھلے ہوئے ہیں تاہم بحرین کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت کسی کونہیں دی جائے گی، اس مقصد کے حصول کے لئے قطری شہریوں پر ویزے کی پابندی عائدکردی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینا ریاست کی اولیں ترجیح ہے۔