متحدہ عرب امارات ، 10لاکھ درہم مالیت کا سامان چوری کرنے پر ایشیائی خاتون گرفتار

 
0
1327

 

 

عجمان ،نو مبر 01(ٹی این ایس): عجمان پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے نقدی اور 10 لاکھ درہم مالیت کے زیور چرانے والی ایشیائی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایشیائی خاتون نے عجمان کے ایک فلیٹ میں واردات کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں ایشیائی شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ کوئی نامعلوم شخص اس کی غیر موجودگی کے دوران فلیٹ میں داخل ہوا اور اس کی تجوری سے 945.5 ہزار درہم اور 150 ہزار درہم مالیت کے سونے کے زیورات چوری کرکے لے گیا ہے۔

جس پر پولیس نے تحقیقات کے بعد واردات کرنے والے کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ اس واردات میں ایک خاتون کا ہاتھ ہے۔ عمارت کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک خاتون ٹیکسی سے اتر کر عمارت میں گئی تھی اور وہ تجوری لے کر نکلی تھی۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک بکس بھی اس کے ہاتھ میں دیکھا گیا تھا جس پر کپڑا چڑھا ہوا تھا۔ پولیس نے اس اطلاع کے بعد دیگر معلومات حاصل کرکے پتہ لگالیا کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے اور اسکی عمر 20 کے قریب تھی اور وہ شارجہ میں رہائش پذیر ہے۔ واردات میں اس کے ایک رشتے دار نے اسکا ساتھ دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملہ پبلک پراسیکیوٹر کے سپرد کردیاہے ۔