نوازشریف نے کارکنوں کو اپنے استقبال کیلئے ائیر پورٹ آنے سے روک دیا

 
0
465

لاہور نومبر 1( ٹی این ایس )سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کارکنوں کو اپنے استقبال کے لئے ائیر پورٹ آنے سے روک دیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے بتایاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہناہے کہ وہ کارکنوں کے جذبات اورپیارکی قدرکرتے ہیں۔کارکن پارٹی کاسرمایہ ہیں اوردل میں بستے ہیں۔ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کارکن ایئرپورٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ملکی ترقی میں کرداراداکریں۔