عمرہ زائرین کے بائیو میٹرک پر وفاقی حکومت کو نوٹس

 
0
495

کراچی نومبر2(ٹی این ایس)سندھ ہائیکورٹ نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور ودیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکی گیا ہے کہ حکومت نے عمرہ زائرین کیلیے بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا ہے۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد مزید کسی بائیو میٹرک کی ضرورت نہیں ، لہذا حکومت اور نجی کمپنی کو فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم کا عمل روکنے کی ہدایت دی جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13نومبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔