سعودی عرب ، اباہہ کے قریب جارش آثار قدیمہ کی سائٹ جلد ہی سیاحوں کے لئے کھول دی جائے گی

 
0
463

ریاض  نو مبر04(ٹی این ایس): سعودی عرب کے اسیر ریجن کے آثار قدیمہ ورثے کی حفاظت کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر محمد العمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اسیر صوبے میں اباہہ کے پاس جارش آثار قدیمہ کی سیاحتی سائٹ جلد ہی سیاحوں کے لئے جزوی طور پرکھول دی جائے گی۔ اس میوزیم کے ڈرایکٹر سعید بن علی ال قرنی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آثار قدیمہ کی تحقیق کرنے والوں نے بہت سے ایسی چیزیں ڈھونڈی ہیں اور ایجادات کیں ہیں جس کو دیکھ کر عوام ضرور حیران رہ جائے گی اور محظوظ ہو گی۔ تحقیق کرنے والوں نے اسلام کے آنے سے پہلے کی بھی بہت سے چیزیں ایجاد کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام ایجادات عرب جزیرے کی تاریخ میں نہایت اہم ثابت ہوں گی۔