اسلام آباد ایئرپورٹ ،سینکڑوں موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 
0
1380

 

راولپنڈی ،نو مبر04(ٹی این ایس): بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ راولپنڈی میں بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کے 700 موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، برآمد کیے گے موبائلز کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ائیرپورٹ پرکسٹم عملے نے پہلے سامان کلیئرقرار دیا، جس کے بعد جب ایک بار پھر چیکنگ کی گئی تو مسافروں سے موبائل بر آمد ہوئے جب کہ کارروائی کے دوران 2 خواتین اور ایک مرد کو گرفتارکرلیا گیا۔