سعودی حکومت کی نواز شریف سے ناراضگی ختم ، سابق تعلقات بحال

 
0
366

لاہور ،نو مبر06(ٹی این ایس):سعودی حکومت کی نواز شریف سے ناراضگی ختم ہو گئی ہے اور ان کے سابق تعلقات بحال ہو گئے ہیں ۔ بعض حلقوں نے تعلقات استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اور دونوں جانب پیغام رسانی کر کے معاملات بھی ٹھیک کروا لئے ہیں ،شاہ سلمان عبدالعزیز یمن کے معاملے پر پاکستانی سیاستدانوں کی تنقید اور مخالفت کی وجہ سے نواز شریف کے ساتھ ناراض تھے ،سعودی عرب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ جو آمیدیں تھی اس کا عشرعشیر بھی سامنے نہیں آیا ۔ زرائع کے مطابق یمن کے معاملات کو پارلیمنٹ میں لے جاناان کی ناراضگی کی سب سے بڑی وجہ تھی ۔ان کے مشترکہ دوستوں نے دونوں طرف مسلسل رابطہ رکھا اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے کامیاب ہو گئے ۔