سعودی عرب ، 8 سالہ بیٹے کو ڈرائیونگ سکھانے پر باپ گرفتار

 
0
429

ریاض،نو مبر07(ٹی این ایس) : ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے 8 سالہ بچے کو ڈرائیونگ سکھانے پر باپ کو گرفتار کرلیا اور ایک ماہ کیلئے گاڑی قبضے میں لے لی۔ اس سعودی باپ نے اپنے بیٹے کو ڈرائیونگ سکھاتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی جسے اسنے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا ۔ محکمہ ٹریفک نے سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھتے ہی فورا ایکشن لیا اور گاڑی کو ٹریک کرتے ہوئے اس 8 سالہ بچے کے باپ تک پہنچ گئی اور اسے گرفتار کر لیا اور گا ڑی کو بھی ضبط کر لیا۔