پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی راہداری کے بارے میں مشترکہ رابطہ کمیٹی کا ساتواں اجلاس 21نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

 
0
368

لاہور ،نو مبر08(ٹی این ایس): پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی راہداری کے بارے میں مشترکہ رابطہ کمیٹی کا ساتواں اجلاس 21نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ کمیٹی اپنے اجلاس میں صنعتی تعاون کے معاملے پر غور کرے گی اور ملک بھر میں اقتصادی راہداری کے راستوں کے ساتھ تعمیر کئے گئے خصوصی اقتصادی زونز کے نئے منصوبوں کی بھی منظوری دیگی۔اجلاس میں شاہراہ قراقرم کے باقی حصے ڈیر ہ اسماعیل خان سے ژوب اور خضدار سے بسیمہ سمیت شاہراہوں کے تین منصوبوں کے بارے میں مالیاتی معاہدوں پردستخط کئے جائینگے۔