ڈسٹری بیوٹرز کا فلم ’پدماوتی‘ خریدنے سے انکار

 
0
1237

ممبئی نومبر 9(ٹی این ایس)بھارتی ریاست راجھستان کے ڈسٹری بیوٹرز نے بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم ’پدماوتی‘ خریدنے سے انکار کردیا۔ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’پدماوتی‘ شوٹنگ کے وقت سے ہی مسائل کا شکار ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی 2 بار مختلف مقامات پر فلم کے سیٹ پر حملے کیے گئے تھے۔فلم راجھتسان کی رانی ’رامی پدمنی‘ پر مبنی ہے اور راجھستان کی راجپوت کرنی سینا نے فلمساز پر کہانی میں تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کیا ۔

کرنی سینا اور بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے فلم کی نمائش روکنے اور ریلیز سے پہلے دکھائے جانے کے مطالبے کے بعد ایک اور مشکل میں گھر گئی ہے۔بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان میں فلمسازوں کو فلم کے ڈسٹری بیوٹشن رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور ڈسٹری بیوٹرز نے فلم خریدنے سے انکار کردیا ہے۔

راج بھنسل نامی ڈسٹری بیوٹر نے فلم کے رائٹس میں خریداری کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن اس کیلئے انہوں نے فلم کے تنازع کو ختم کرنے کی شرط عائد کردی ہے۔ڈسٹری بیوٹر کے مطابق ریاست میں فلم کے معاملے پر تنازع برقرار ہے اور تنازع ختم کیے بغیر فلم کی خریداری ممکن نہیں ۔بھارتی ریاست راجھستان میں 300 سے زائد اسکرینیں جہاں فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جاتی ہیں اور وہاں فلم کی عدم نمائش پر فلمسازوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔پدما وتی میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم یکم دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔