شیخوپورہ،گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون ،بچوں سمیت 6افراد جھلس کر شدید زخمی

 
0
344

شیخوپورہ نومبر 10(ٹی این ایس)گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 6افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت کے باعث لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نواحی گائوں کو پنڈی داس میں متاثرہ خاندان نے سردی کی شدت کم کرنے کے لئے کمرے میں گیس ہیٹر جلا رکھا تھا کہ گیس سلنڈر لیکج کی وجہ سے اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے باعث خاتون اور بچوں سمیت 6افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا ۔