الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان

 
0
428

اسلام آباد نومبر 10(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، پولنگ 9 جنوری کو ہو گی۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 سے 18 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 27 نومبر جبکہ ان پر اپیلیں یکم دسمبر کو دائر کی جا سکیں گی جنہیں 8 دسمبر کو نمٹایا جائے گا، 10 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 11 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ پولنگ 9 جنوری کو ہو گی۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری لیاقت علی خان کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔