پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کر دی:دفتر خارجہ

 
0
379

لاہور نومبر 10 (ٹی این ایس)پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہرسے ملاقات کی پیشکش کر دی ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے باضابطہ پیشکش کا خط بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا دیاہے ۔دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان بلوا کر ملاقات کروائی جائے گی ،پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ کلبھوشن یایدو کو تین مارچ 2016کو بلوچستان کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ،بھارتی جاسوس پاکستان میں دہشتگردی اور جاسوسی کے اسنگین الزامات ہیں جس کا اعتراف وہ مجسٹریٹ کے سامنے کر چکاہے ۔