معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بحرین میں ایک کانسرٹ میں پرفارم کریں گے

 
0
14553

بحرین،نو مبر11(ٹی این ایس) : ۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بحرین میں موجود 24 نومبر بروز جمعہ بحرین میں ایک کانسرٹ میں اپنی گلوکاری سے لوگوں کو محظوظ کریں گے۔ یہ کانسرٹ انڈین اسکول کے پاس موجود پاکستان اسکول کی گراﺅنڈ میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔ اس کانسرٹ اور معروف گلوکار عاطف اسلم کے شاندار استقبال کے لیے بحرین کی اہم شاہراہوں پر عاطف اسلم کے بل بورڈز آویزاں کر دئے گئے ہیں۔ کانسرٹ کی انتظامیہ نے نہ صرف بل بورڈز آویزاں کیے ہیں بلکہ بحرین میں موجود کئی بسوں پر بھی اس کانسرٹ کی تشہیر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کانسرٹ کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔