وزیراعظم عمران خان بحرین کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد منامہ سے روانہ ہو گئے

 
0
18238

منامہ دسمبر 16 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان بحرین کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد منامہ سے روانہ ہو گئے۔ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد عیسیٰ الخلیفہ نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ نے وزیر اعظم کو بحرین کا دورہ کرنے اور بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان بحرین کے پہلے سرکاری دورہ پر منامہ پہنچے تو ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطاء کیا۔ وزیراعظم نے بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان الغدیبیہ پیلس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔