مال روڈ کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی کی لاش برآمد

 
0
453

اسلام آباد ،نو مبر16(ٹی این ایس):مال رودڈکے نجی ہوٹل سے چیک ریپبلک کے شہری کی لاش برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی باشندے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔غیر ملکی پر اسرار طور پر ہوٹل کی سیڑھیوں پر مردہ پایا گیا ۔مرنے والے غیر ملکی کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اور اسکی شناخت مارسلوف کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے ۔تحقیقات میں مدد کے لیے پولیس سی سی ٹی وی ویڈیو سے استفادہ حاصل کرے گی اور اس دوران نجی ہوٹل کی انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا گیا ہے جسے ممکنہ طور پر تحقیقات مکمل ہونے پر اس کے ملک روانہ کر دیا جائے گا۔