تربت میں خون کی ہولی کھلینے والوں میں را اور این ڈی ایس ملوث

 
0
337

لاہور ،نو مبر16(ٹی این ایس):بلوچستان کے علاقہ تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کرنے میں دشمن خفیہ ایجنسیوں را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ،یہ واقعہ با قائدہ لسانی فسادات پیدا کرنے کی سازش کے تحت کیا گیا اور اس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے نہ صرف ثبوت ملے ہیں بلکہ یہ اہم انکشاف بھی ہوا ہے کہ قتل سے قبل 15افراد کو بہت دیر تک محبوس رکھا گیا اور ان کے ساتھ گفتگو کی گئی اور پھر اس گفتگو کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کو پنجابی ہونے کی بنیاد پر مارا جا رہا ہے ۔

زرائع کے مطابق را کی ایجنٹ رامیشن انوکھیا اور این ڈی ایس کا ایجنٹ رحیم گل خان بھی اس سازش میں ملوث ہے۔ اس میں دو کلعدم تنظیموں کو استعمال کیا گیا ہے بلکہ واقعہ کے حوالے سے تین ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق کسی نہ کسی طرح سے اس واقعہ کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ کل تربت کے علاقے میں 15افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔