اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سعودی خواتین کلب رنگ کے عبائے پہننے کے لیےتیار

 
0
368

ریاض،نو مبر16(ٹی این ایس) : ذرائع کے مطابق فٹبال ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے والی خواتین کیلئے تیار کئے جانے والے عبایوں اور زنانہ ملبوسات نے ریاض، جدہ اور دمام میں دھوم مچا دی۔ آئندہ سال 2018ءکے شروع میں خواتین مذکورہ تینوں شہروں کے اسٹیڈیموں میں جاکر پسندیدہ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کھیل کی حوصلہ افزائی کرسکیں گی۔ الاتحاد، الہلال، الاھلی اور النصر سے منسوب خواتین اپنی اپنی ٹیم کے لوگو والے عبائے تیزی سے خرید رہی ہیں۔

ایک عبائے کی قیمت 250سے 400ریال کے درمیان ہے۔ مکہ مکرمہ میں ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سابق سربراہ شیخ احمد الغامدی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کا فٹبال میچ دیکھنے کیلئے رنگین عبائے پہن کر پہنچنے میں کوئی قباحت نہیں۔ اسلام نے عبائے کیلئے کوئی خاص رنگ متعین نہیں کیا۔