مشرقی سرحدوں بشمول ایل اوی پر ہرخطرے کا سامنا کرنے کو تیارہیں،آرمی چیف

 
0
371

راولپنڈی ،نو مبر 17(ٹی این ایس):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرزراولپنڈی کادورہ کیا،آرمی چیف کوایل اوسی اور مختلف فارمیشنزکی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج راولپنڈی میں کورہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔ کورہیڈکوارٹرزمیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو مختلف فامیشنزکی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

جبکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمیان کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ مشرقی سرحدوں بشمول ایل اوی پرہرخطرے کاسامناکرنے کوتیارہیں۔بھارت کی جانب سے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کابھرپورجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مشرقی سرحد پرخطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں۔