کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش،جرائم پیشہ عناصر اور گٹھکا مافیا سے وابستہ 12افرادگرفتار

 
0
436

کراچی، نومبر 18 (ٹی این ایس): کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے گٹکا مافیا، منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 8 میں شہری سے لوٹ مارکرنے والے دوملزمان کو مقابلے بعد زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک نمبر8میں دوملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ادھر کراچی کے علاقے گلبرگ سے پولیس نے موٹرسائیکل گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزمان عدنان، احمد اور ذیشان مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

بلدیہ ٹاؤن کے کوثر چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے پولیس نے منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے لانڈھی نمبر ایک میں کارروائی کرکے رنگے ہاتھوں ڈکیتی کرنے والے 2ملزمان فاضل اور فہیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور دو موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے لیا۔اس سے قبل پولیس نے اورنگی ٹاون،سرجانی ٹاون سیکٹر7سی سے بھی 3 ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے اکرم نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو اسٹریٹ کرایم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی ہے۔

ایک اور کارروائی کے دوران لائنزایریا سے ملزم بلاول کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بلاول بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے اور اس کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔