’’کٹھ پتلی‘‘کا لفظ عمران خان پر پورا اترتا ہے‘ مریم نواز

 
0
924

لاہور نومبر 19( ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے عمران خان کے لئے لکھا کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے لئے ہے اور یہ لفظ آپ پر پورا اترتا ہے۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ آج آپ کو وزیراعظم کو کٹھ پتلی کہنے کا ٹوئٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں۔