ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی ،دھرنوں ،لاک ڈاؤن کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا‘ شہباز شریف

 
0
299

لاہور نومبر 20 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار ہے ہیں اور ہم ان کی پرواہ کے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کئے ہماری ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، ملک کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہی، ہمیں دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا، ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس تمام صورتحال کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم اسی کارکردگی کے ساتھ 2018ء کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔