چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری

 
0
597

اسلام آباد نومبر 21 (ٹی این ایس) چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرداخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دونوں ممالک کی جانب سے 150 اعلی حکومتی عہدے دار اور ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں۔صوبائی وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور اہم اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اجلاس میں پہلی بار نجی شعبے، ایوان صنعت و تجارت کے نمائندے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here