قومی کرکٹ ٹیم کاغیرملکی کوچنگ اسٹاف ایک ماہ کی چھٹیوں پر اپنے اپنے ممالک روانہ

 
0
392

لاہور نومبر 21(ٹی این ایس) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے بعدغیرملکی کوچنگ اسٹاف ایک ماہ کی چھٹیوں پر اپنے اپنے ممالک روانہ ہوگیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھراور فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن آسٹریلیا روانہ ہوئے۔ٹرینر گرانٹ لڈن جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور زمبابوے روانہ ہوگئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچنگ اسٹاف اپنے اپنے ملک روانگی سے قبل راولپنڈی میں ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے میں مصروف رہے۔