اسلام آباد، نومبر 22 (ٹی این ایس): ازبکستان اور پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے روائتی ملبوسات پر مبنی گیشن شو ازبک سفارخانہ اور اقراء یونیورسٹی کے تعاون سے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک سے متعلق لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور دونوں ملکوں کے ثقافتی رنگوں سے مزین انکے ملبوسات حاضرین کے مرکزِ نگاہ بنے رہے۔
شو کے ڈائریکٹر علی کا کہنا تھا کہ شو کا مقصد دونوں ممالک کے کلچر میں مماثلت کو اجاگر کرنا تھا جبکہ ازبکستان کے ڈیزائنر نے شو کے کامیاب انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔
اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ اس تقریب سے دونوں ملکوں کو مزید قریب آنے کا موقع میسر آیاہے۔