آئی جی پنجاب نے پشاوردھماکے کے بعد صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی

 
0
351

لاہور،نو مبر24(ٹی این ایس) : آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پشاوردھماکے کے بعد صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔ جمعہ کو آئی جی پنجاب عارف نوازنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پولیس افسران سکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں، تعلیمی اداروں، مساجد امام بارگاہوں سمیت حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے اورسرچ ،سویپ اورانٹیلی جنس آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے