گجرات کے رہائشی کی زمین پر نامعلوم افراد کا قبضہ،ایک ماہ سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج دھرنا

 
0
441

گجرات نومبر 24(ٹی این ایس) گجرات کا رہائشی ناصر عوان گزشتہ ایک مہینے سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج دھرنا دیے بیٹھا ہے۔تفصیلات کے مطابق ناصر اعوان کے2کنال 12مرلہ پر محیط پلاٹ پر نامعلوم افراد نے قبضہ کر رکھاہے،ٹی این ایس سے بات کرتے ہوئے ناصر اعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 25سال سعودی عرب کی بلدیہ میں ملازمت کر کے اپنے خون پسینے کی کمائی سے 1990میں ایک پلاٹ خریداجس کی باقاعدہ رجسٹری کی مد اور دیگر اخراجات کے بعد چار دیواری کر کے آئینی گیٹ لگا کر موقع پر قبضہ حاصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پلاٹ گزشتہ 14 سال سے ان کے قبضے میں رہا،اب وہاں پر ایک فروٹ منڈی قائم کر دی گئی ،مذکورہ پلاٹ منڈی کے فرنٹ پر واقع ہے جس کی قیمت کروڑوں روپے سے تجاوز کر چکی ہے،۔انہوں نے بتایا کہ اس غیرقانونی قبضے کے خلاف 7دفعہ احتجاج کیا لیکن کہیں سے انصاف نہیں ملا،جسکے بعد 25 اکتوبر 2017 سے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے تاہم2 نومبر کو اسلام آباد انتظامیہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کروائی اورپورا کیس سنا،

لیکن اب تک انصاف کے متلاشی ہیں۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلی شہباز شریف ،گورنر پنجاب،سے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ جلد از جلد پلاٹ کا قبضہ چھڑوا کر مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود سوزی کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔