بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں ‘شہبازشریف

 
0
344

لاہور نومبر 25(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ میں سریاب روڈ بابا چوک پر ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ہے نہ مذہب، یہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورملک امن کا گہوارہ بنے گا۔