ہمیں حکومت اتنی حساس دکھائی نہیں دیتی جتنا کہ مسئلہ حساس تھا ٗشاہ محمود قریشی

 
0
636

اسلام آباد نومبر 25(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمیں حکومت اتنی حساس دکھائی نہیں دیتی جتنا کہ مسئلہ حساس تھا ۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بارہا کہتے رہے کہ آپ طاقت کا استعمال نہ کریں اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں لیکن ہمیں حکومت اتنی حساس دکھائی نہیں دی جتنا کہ مسئلہ حساس تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب معاملات بگڑ رہے ہیں ٗہم تو آج بھی چاہیں گے کہ معاملات کو ٹھنڈا کیا جائے۔وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی ہونی چاہیے تھی اور اگر اس سے جذبات ٹھنڈے ہوتے ہیں تو یہ کوئی بڑی قیمت نہیں ہے۔