تحریک لبیک کے کارکنوں کا مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری، اسلام آباد ہائی وے پر رینجرز اور مظاہرین میں جھڑپ ، ایک گاڑی اور 5 موٹر سائیکل نذر آتش ،

 
0
473

اسلام آباد/لاہور،نومبر26(ٹی این ایس): ملک بھر میں اسلام آباد دھرنا آپریشن کیخلاف تحریک لبیک کے کارکنوں کے مظاہرے جاری ، اسلام آباد ہائی وے پر رینجرز اور مذہبی جماعت کے مظاہرین میں شدید جھڑپ ہوئی اور اس دوران ایک گاڑی اور 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی، ٹھوکرنیازبیگ کوایک بارپھربندکردیا گیا ،ا قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بصیر پور میں مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر دیا، جھڑپ کے دوران مظاہرین نے ایک گاڑی اور 5 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کے مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں، اسلام آباد میں ہائی وے پر رینجرزاور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار اپنی چیک پوسٹ چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کئے ہیں۔ جھڑپ کے دوران مظاہرین نے ایک گاڑی اور 5 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا ہے۔

لاہور میں ٹھوکرٹرمینل کے مقام پرمذہبی جماعت کے کارکنوں نے کنٹینرزلگادیئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مظاہروں کے باعث موٹروے ایم ٹواسلام آبادسے پنڈی بھٹیاں تک بندکر دی گئی ہے اورٹریفک کومتبادل راستوں سے گزاراجارہاہے،ترجمان کا کہناتھا کہ موٹروے ایم ون اسلام آبادپشاورمکمل طورپرکھلی ہے۔اوکاڑہ میں بھیتحریک لبیک کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں ، بصیر پور میں ریلوے ٹریک پر آگئے اور اسی دوران کراچی سے لاہورآنیوالی فرید ایکسپریس بھی وہاں آپہنچی لیکن مظاہرین کو ریلوے ٹریک پر دیکھ کر گاڑی رکی اور ڈرائیوروعملہ ٹرین وہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا تاہم مظاہرین نے ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔