ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،اسلامی اتحادی ممالک کی وزراء دفاع کونسل کاافتتاح

 
0
523

 

ریاض ،نو مبر26(ٹی این ایس): سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی اتحادی ممالک کی انسداددہشتگردی وزراء دفاع کونسل کی تقریب کاافتتاح کردیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے وزراء کانفرنس سے مصافحہ بھی کیا،جبکہ دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے کے عزم کااظہاربھی کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں 41مسلم ممالک کے اتحادبرائے انسداددہشتگردی کے وزراء دفاع کی کانفرنس ہوئی۔

جس میں اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل (ر)راحیل شریف نے بھی خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں جنرل (ر)راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ممالک کااتحاد کسی ایک ملک یا فرقے کیخلاف نہیں ہے۔رکن ممالک کی دفاعی استعدادکارمیں اضافے کیلئے مسلم اتحاد تعاون کرے۔مختلف مالک انفرادی طورپردہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ممالک کومربوط اور منظم کوششوں جبکہ وسائل کی کمی کابھی سامناہے۔

کانفرنس میں41اسلامی ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی جنہوں نے مل کر دہشتگردی کو ختم کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے تمام ممالک کے سربرہان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ایک دوسرے کے مل کر تعاون کریں گے۔دہشتگردی ِکے خلاف یہ ادارہ 2015میں بنایا گیا تھا۔ سابق جنرل رحیل شریف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملٹر ی ادارے دہشگردی کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تو دہشتگردی ختم کی جا سکتی ہے۔