آج کل دین کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے جو خطرناک ہے , خورشید شاہ

 
0
405

سکھر ، نومبر 28 (ٹی این ایس):  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  آج کل دین کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے جو خطرناک ہے ۔

پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے انھیں  کل دھرنا آپریشن کی وضاحت  پیش کر دی تھی۔ اپنے دور میں ہم نے پوری کوشش کی کہ مذہب اور سیاست کو الگ رکھیں ، آج کل دین کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے جو خطرناک ہے ،انہوں نے کہا کہ آج کل گالم گلوچ کی سیاست کی جا رہی ہے ، دھرنے کی وجہ سے لوگ بہت پریشان تھے

(ن) لیگ  کے بارے میں انھوں نے کہا کہ  ن لیگ چوہدری نثار کو نکالنا نہیں چاہتی اور چوہدری نثار (ن) لیگ سے نکلنا نہیں چاہتے۔