اسٹیٹ بینک ، بینکنگ سسٹم میں15ارب روپے شامل

 
0
367

کراچی نومبر 30(ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں15ارب روپے شامل کر دیئے ہیں، نیلامی میں6بولی دہندگان نے شرکت کی،جن میں سے 2بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں15ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔مرکزی بینک نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں4روز کے لئی5.85فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 15ارب روپے شامل کر دیئے ۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85فیصد تا 5.70فیصد سالانہ کے حساب سی50 ارب30 روپے مقرر کئے گئے تھے ۔ نیلامی میں6 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 2بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔