احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے ۔ آمروں سے پی سی او پر حلف لینے والوں نے صادق و امین کا فیصلہ کیا‘آئین اور قانون پر کبھی سمجھوتا کیا نہ کبھی کروں گا۔نوازشریف کا کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب

 
0
8325

کوئٹہ دسمبر 2(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے،ہم نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی، جب کرپشن نہیں کی تو تم کیسے ایک وزیر اعظم کو بے دخل کر سکتے ہو۔ آمروں سے پی سی او پر حلف لینے والوں نے صادق و امین کا فیصلہ کیا ہے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے بانی عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نظریہ ایک ہے اور دونوں جماعتوں کا رشتہ بہت مضبوط ہے جبکہ میں ہمیشہ نظریے کا حامی ہوں۔بلوچستان کے عوام پاکستان کے اصل رکھوالے ہیں اور ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ آج بلوچستان میں جو ترقی ہوری ہے اس کی مثل تاریخ میں نہیں ملتی، پورے صوبے میں سڑکیں بن رہی ہیں اور ایسے ترقیاتی کام ان کی حکومت سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے بانی عبدالصمد خان اچکزئی نے ایک مرتبہ افغانستان کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر شاہرا?ں کو دیکھ کر خواہش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں بھی ایسی سڑکیں ہونی چاہیے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان کا خواب سچ کر دکھایا۔بلوچستان بھر میں سڑکوں کے مزید جال بچھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان صوبے کے ہر صوبے سمیت چین کے صوبے شنکیانگ سے مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سے قبل ملک میں ہر جگہ دھرنے تھے اور بجلی کی طویرل لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی کیا کبھی گزشتہ حکومتوں سے اس حوالے سے سوال کیے؟پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا میرے خلاف مائنس ون فارمولا لایا گیا اور مجھ سے احتساب کے نام پر
انتقام لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی لیکن بھر بھی انہیں کرپشن کے نام پر نواز شریف کو نکال دیا گیا انہیں اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا۔نواز شریف نے کہا کہ کوئی ثابت کرے کہ نوازشریف نے سرکاری خزانے کا ایک پیسہ کھایا‘ متنازع فیصلوں سے ہی ملک برباد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے،بلوچستان کے عوام نے پاکستان کا پرچم کبھی جھکنے نہیں دیا‘ آئین اور قانون پر کبھی سمجھوتا کیا نہ کبھی کروں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختون خوا اہ نیا پاکستان کیا بنتا وہ پہلے سے زیادہ خراب ہوگیا، کرکٹر نے کہا تھا کہ لاہور میں شہباز شریف نے جنگلہ بس بنائی ہے، اب خود پشاور میں میٹرو بس بنارہا ہے، کرکٹر خان پشاور میٹرو تک نہ بناسکا، ہم نے اسلام آباد، ملتان اور لاہور بنادی اور اب کوئٹہ میں بھی بنائیں گے، خیبرپختون خواہ ہمارے ساتھ ہے اور 2018 میں ناچنے گانے والے فارغ ہوجائیں گے۔

قبل ازیں نواز شریف نے خطاب سے قبل بلٹ پروف شیشہ ہٹواتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن)کی اتحادی جماعت پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق‘پرویز رشید، وزیر اعلیٰ ثنائاللہ زہری بھی جلسہ گاہ میں موجودتھے۔جلسے سے قبل نوازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان، اور پشتون خوا ہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیساتھ ہاتھ اٹھا کر اظہار یکجہتی کیا۔