جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آؤٹ کر دیا تھا ٗ اب نواز شریف کو آؤٹ کر دیاگیا ہے ٗ یوسف رضا گیلانی

 
0
409

لودھراں دسمبر 4(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم وسینئروائس چیئرمین پیپلزپارٹی سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ جو بچے گاوہی 2018ء کاالیکشن لڑیگا‘سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مجھے آؤٹ کردیاتھا ٗاب نوازشریف کوآؤٹ کردیاگیاہے ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان جاوید ہاشمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ ان کے کسی بھی جماعت میں جانے سے جنوبی پنجاب کی سیاست پرکوئی اثرنہیں پڑیگا ٗ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرتاجر برادری کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیگی۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اورپیپلز پارٹی تاجروں سمیت کسانوں‘ مزدوروں اور عوام کے حقوق کی واحد ضامن ومحافظ جماعت ہے۔تاجربرادری کے کندھوں پرسوارہوکراقتدارمیںآنیوالے موجودہ حکمرانوں نے بینک ٹرانزیکشن پراعشاریہ چھ فیصدٹیکس لگاکرتاجروں اورعوام کیساتھ ظلم کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔