مریم نواز نے پارٹی کے ناراض رہنمائوں کو منانے کی کوشش شروع کردیں

 
0
486

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز نے پارٹی کے ناراض رہنمائوں کو منانے کی کوشش شروع کردی ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز رہنما مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز نے پارٹی کے ناراض رہنمائوں غوث علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دی ، مریم نواز نے غوث علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے ، غوث علی شاہ نے مریم نواز کو جواب دینے کے لئے وقت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے سندھ کی دیگر اہم شخصیات سے بھی رابے کیے ہیں جن میں ذوالفقار مرزا اور نادر مگسی بھی شامل ہیں۔