پاکستان چین کے تعاون سے دنیاکی ٹاپ25 معاشی قوتوں میں شامل ہوگا‘احسن اقبال

 
0
340

لاہور دسمبر 4( ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے دنیاکی ٹاپ25 معاشی قوتوں میں شامل ہوگا،پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی سمندر سے گہری شہد سے میٹھی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جوہرٹاؤن میں چینی زرعی کمپنی کے کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا مستقبل شاندار ہے اورپاک چائنا مثالی تعلقات پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے تعاون سے دنیاکی ٹاپ25 معاشی قوتوں میں شامل ہوگا۔