امریکی وزیر دفاع کی آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے ملاقات

 
0
2063

راولپنڈی دسمبر 5(ٹی این ایس):امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی،دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے پہلے دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی۔آرمی چیف سے ملاقات کے دوران امریکی وزیردفاع نیدہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔اس موقع پر امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کیساتھ مل کر افغان امن عمل میں کردار ادا کرسکتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکسان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان اپنی کوششوں کو دوگنا کرے۔