ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بوہارا میں زائرین کی کشتی ڈوب گئی ، 50 سے زائد مسافر سوار تھے

 
0
639

ٹھٹھہ ،دسمبر07(ٹی این ایس): ٹھٹھہ کے ساحلہ علاقہ بوہارا میں زائرین کی کشتی ڈوب گئی ۔ تفصیلات کے مطابق زائرین نیو بھٹائی پیر کے میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ کشتی اُلٹ گئی۔ زائرین کی کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے ۔ سوار افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی ۔ کشتی اُلٹنے کی خبر موصول ہوتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں میں غوطہ خور بھی شامل ہیں۔