انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا وکیل بابر اعوان پر اظہار برہمی

 
0
475

 

اسلام آباد ،دسمبر07(ٹی این ایس): اسلام آباد دھرنا کیس کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے،  عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک کی توسیع کر دی۔ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تو جج نے پھر سے بُلا لیا ہے ۔

میں تو سمجھا تھا کہ آج آخری پیشی ہو گی۔ یہ کہتے ہوئے عمران خان گاڑی میں سوار ہوئے اور زور سے گاڑی کا دروازہ بند کردیا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی یہ تیسری پیشی تھی۔ عمران خان کے بابر اعوان پر اظہار برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

عمران خان قانون سے بالاتر ہےانسداد دہشت گردی کی عدالت میں تین سال بعد پیش ہونے والے تحریک انصاف کے سربراہ کی تیسری پیشی پر ہی ہمت جواب دے گئی، عدالت سے باہر نکل کر اپنے وکیل بابر اعوان سے بولے کہ یہ تو اس (جج) نے پھر بلا لیا، تم نے تو کہا تھا کہ بس یہ آخری بار ہوگی،http://www.pakistan24.tv/2017/12/07/8078

Posted by A Waheed Murad on Thursday, December 7, 2017