سرکاری عمارتوں پر حملے اور ایس ایس پی تشدد کیس : تحریک انصاف کے راجا خرم نواز کی23 جنوری تک عبوری ضمانت منظور

 
0
1078

اسلام آباد ،جنوری 16 (ٹی این ایس):انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی، پارلیمنٹ سمیت سرکاری عمارتوں پر حملے اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر راجا خرم نواز کی 23 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

عدالت نے راجا خرم نواز کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ۔واضح رہے کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے دھرنوں کے دوران اہم عمارتوں پر حملے اور ایس ایس پی پر تشدد کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔