وفاق سندھ کی وحدانيت کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے گورنر سندھ کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا عکاس ہے، سینیٹر سسئی پلیجو

 
0
721

ٹھٹھہ مئی 10 (ٹی این ایس): وفاق سندھ کی وحدانيت کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے گورنر سندھ کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا عکاس ہے تحریک انصاف گورنر سندھ عمران اسماعيل کے بیان کی وضاحت کرے سینیٹر سسئی پلیجو نے سینٹ اجلاس میں گورنر سندھ کے مضحکہ خیز بیان پر احتجاج ریکارڈ کرواتے کے بعد ٹھٹھہ میں ٹی این ایس سے دوران بات چیت کہاکہ سندھ پانچ ھزار سال قدیم سندھیوں کی تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے سرزمین سندھ جسے باب السلام کے نام سے جانا جاتا ہے یہاں سے اسلام پورے برصغیر پاک و ہند تک پھیلا تاہم کسی فرعون نےسندھ کی جانب میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا ہم سندھی ھزاروں سال سے سندھ میں رہتے ہیں صدیوں سے مسلمان اور 70.72 سال سے پاکستانی ہیں اپنی سرزمین کو اپنی مان سمجھتے ہیں سندھ کے ایک ایک انچ کا دفع کریں گے سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں سینیٹر سسئی پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم کا بیان دینے پر وفاقی حکومت اور گورنر سندھ عمران اسماعيل سے بازگشت کرنے کے ساتھ انہیں اپنے منصب سے فارغ کرکے نیا نمائندہ مقرر کیا جائے کیونکہ عمران اسماعيل جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرنا انکی فطرت میں شامل ہے وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ کے بیان کی جلد وضاحت دیں کیونکہ حالیہ بیانات کے بعد سندھ کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.