نوازشریف کی اہلیہ نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا

 
0
589

 

اسلام آباد،دسمبر07(ٹی این ایس) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوازشریف کی اہلیہ نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا لیکن وہ پھر بھی رکن قومی اسمبلی ہی رہیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے تاہم حلف نہیں اٹھایا اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے ،ْ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں۔