نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں ، شیخ رشید احمد کا الزام

 
0
423

 

اسلام آباد ،دسمبر07(ٹی این ایس): پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے ،ْاس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے ،ْاگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اورمولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے ،ْنوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اورسعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔