ماڈل ٹائون رپورٹ اوپن ہو گئی ،ْاب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے اس کو دیکھے ، خورشید شاہ

 
0
361

 

اسلام آباد ،دسمبر07(ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ طاہر القادری نے آصف علی زر داری کو ملاقات کی دعوت دی ہے ،ْ ماڈل ٹائون رپورٹ اوپن ہو گئی ،ْاب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے اس کو دیکھے ،ْ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے ،ْترکی ایران پاکستان اس میں قائدانہ کردار لیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری نے آصف علی زر داری کو ملاقات کی دعوت دی ہے انہوںنے بتایاکہ قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیں ،ْپہلے بھی رابطے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2002 میں مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی سڑکوں اور انتشار کی سیاست سے باہر رہی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ موجودہ سیاسی صورتحال ،ْاداروں سے جنگ، عدم استحکام سمیت تمام ایشوز زیر بحث آئیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ماڈل ٹائون رپورٹ اوپن ہو گئی ،ْاب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے اس کو دیکھے۔

اپوزیشن لیڈر نے ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت کی ۔خورشید شاہ نے کہا کہ عالم اسلام میں بہت زیادہ کشیدگی، انتشار پیدا ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ امریکہ دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ او آئی سی کی میٹنگ بلائی گئی جو با مقصد ہونی چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ترکی ایران پاکستان اس میں قائدانہ کردار لیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پچھلے دس بیس سالوں سے مسلم ممالک کے اندرونی انتشار سے یہودیوں کو موقع ملا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم ممالک کے باہمی انتشار سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک بار پھر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار درکار ہے۔