امریکی اور برطانوی قونصلیٹ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ،احتجاج کے پیش نظر کنٹینرز لگا دئیے گئے

 
0
525

لاہور  دسمبر 8(ٹی این ایس)امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے پر شدید رد عمل سامنے آنے اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد لاہور میں قائم امریکی اور برطانوی قونصلیٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ، دونوں عمارتوں کے باہرکنٹینرز کھڑے کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی دستاویزات پر دستخطوں کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شدید رد عمل شامنے آیا ہے ۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے فیصلے کیخلاف جمعہ کے روزاحتجاج کی کال دئیے جانے پر پولیس کی بھاری نفری نے جمعہ کی صبح شملہ پہاڑی کے قریب واقعہ امریکن قونصلیٹ اور شاہراہ فاطمہ جناح گنگا رام ہسپتال کے قریب واقع برطانوی قونصلیٹ کے باہر سکیورٹی سنبھال لی جبکہ دونوں عمارتوں کے گرد کنٹینرز کا حصار اور خار دار تاریں لگادی گئیں۔