عمران خان کی حکومت نہ لاسکا توسیاست کوخیرباد کہہ دوں گا،شیخ رشید کااعلان

 
0
439

جڑانوالہ ،دسمبر08(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت نہ لاسکاتوسیاست کوخیربادکہہ دوں گا،فروری تک چوروں کوہتھکڑیاں لگیں گی اور یہ جیل میں ہوں گے،جلد شریف خاندان سیاست سے نیست ونابود ہوجائے گا۔انہوں نے جڑانوالہ میں تحریک انصاف کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان سیاست سے نیست ونابود ہوجائے گا۔

کہا تھا کہ ان کاسپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا لیکن یہ مذاق سمجھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج پھر کہتا ہوں کہ مارچ سے پہلے ان کاکک مارچ ہوجائے گا۔ فروری تک چوروں کوہتھکڑیاں لگیں گی اور یہ جیل میں ہوں گے۔ شیخ رشید نے اعلان کیاکہ عمران خان کی حکومت نہ لاسکا توسیاست کوخیربادکہہ دوں گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 70سالوں کے دوران 40ارب کاقرضہ لیاگیا۔موجودہ حکومت نے چارسالوں 35.4ارب کاقرضہ لیا۔پاکستان کاکوئی وزیرخزانہ نہیں ہے۔ سب اقامے پرچل رہے ہیں۔وزراء بھی اشتہاری ہیں۔