کراچی قتل کیس، میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ثبوت پیش کئے جائیں، والدین

 
0
791

کراچی ،دسمبر11(ٹی  این ایس): کراچی میں 16سالہ علینہ قتل کیس میں بہن کے ملوث ہونے کے بعد اب ایک نیا موڑ آیا ہے۔ بہنوں کے والدین نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ علینہ کو قتل کرنے والی سگی بہن علوینہ کی والدہ نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے علوینہ پر تشدد کرکے جرم قبول کروایا ہے۔ علوینہ سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا جب اُسے ملاقات کیلئے لے جایا گیا تھا تب وہ لنگڑا کر چل رہی تھی۔ لڑکی کے والد نے میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی ثبوت دکھائے نہیں جا رہے ۔ اگر ان کی بیٹی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو پہلے انہیں دکھایا جائے۔ پولیس نے سارا معاملہ میڈیا میں اُٹھا دیا ہے۔