بھارتی ماہر علم نجوم نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے لیے بُری خبر سنا دی

 
0
363

اٹلی ،دسمبر12(ٹی این ایس): بالی وڈ فلمسٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گذشتہ روز اٹلی میں شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔ لیکن شادی سے قبل ہی بھارتی ماہر علم نجوم نے انہیں بُری خبر سنا دی۔ بھارتی نجومی مالو بھٹ نے کہا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلہی کو شادی کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالوو بھٹ نے نو بیاہتا جوڑے میں اکثر و بیشتر جھگڑوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑوں کی وجہ پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں بیلنس نہ رکھ پانا بنے گا۔ گذشتہ رات سے ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ نو بیاہتا جوڑے کودوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔