میرے خلاف جنسی ہراساں کی جھوٹی کہانیاں گھڑی جارہی ہیں، ٹرمپ

 
0
2071

واشنگٹن دسمبر 13(ٹی این ایس)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے جنسی ہراساں کے الزامات کا جواب سوشل میڈیاپردیتے ہوئے کہاہے کہ مجھ پر الزام لگانے والی خواتین سے کبھی نہیں ملا، میریخلاف جھوٹی کہانیاں گھڑی جارہی ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی ہمارے روس سے تعلقات کے الزامات ثابت نہیں کرسکے،اب ڈیموکریٹ مجھ پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگارہے ہیں۔واضح رہے سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نکی ہیلے نے بھی الزام لگانے والی خواتین کی بات کی تائید کی تھی جبکہ تین ڈیموکریٹ سینیٹرز نے بھی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا تھا۔